امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نےٹرمپ کو ’ایلین اینیمیز ایکٹ‘ کے تحت تارکین وطن کی ملک بدری کو روکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے وینیزویلا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے حق میں فیصلہ دیا، جو اس قانون کے تحت فوری ملک بدری کے خدشے سے دوچار تھے۔ امریکی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے حقوق مقدم ہیں، ملک بدری سے پہلے نوٹس ضروری ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کو اپیل کورٹ واپس بھیج دیا ہے اب اپیل کورٹ فیصلہ کرے کہ آیا صدر کا اقدام قانونی ہے یا نہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے لیے ایک اہم قانونی شکست ہے، ٹرمپ کےاس اقدام کے خلاف قانونی جنگ ملک بھر کی مختلف وفاقی عدالتوں میں جاری ہے۔ بوسٹن میں ببھی امریکی اپیل کورٹ نےتارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنےکی ٹرمپ کی اپیل مسترد کی ہے۔ عدالت نے تارکین وطن کو کسی تیسرے ملک نہ بھیجنے حکم دیا تھا، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کے خلاف امریکی اپیل کورٹ میں درخواست کی تھی۔ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جج مجھے وہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کیلئے عوام نے مجھے منتخب کیا، یہ امریکا کے لیے ایک برا اور خطر ناک دن ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کا وقت دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ملکی تاریخ کی ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے اور خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن پر قابو پانے کاعزم ظاہر کیا تھا۔
Source: social media
فلسطینیوں کی نسل کشی، غزہ پر ہر 4 منٹ میں اسرائیل کا فضائی حملہ
بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح جھڑپ میں لیویز کے چار پاکستانی اہلکار ہلاک
یوکرین اور روس مذاکرات: دونوں ممالک کا ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
امریکا کا 10 لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ
امریکا: سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا
کرپٹو کرنسی کمپنی پر سائبر حملہ، ہیکرز نے خطرناک دھمکی دے دی
یوکرین اور روس مذاکرات: دونوں ممالک کا ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح جھڑپ میں لیویز کے چار پاکستانی اہلکار ہلاک
امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی
جنگ بندی کے بعد لاہور کے واہگہ بارڈر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز
انتہائی حیرت انگیز انداز میں البانوی وزیر اعظم نے جارجیا میلونی کا کیااستقبال
اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں : اقوام متحدہ
یو اے ای میں ٹرمپ کے استقبال کیلئے پیش کیا گیا ’العیالہ رقص‘ کیا ہے؟
سعودی عرب کی غزہ کے نہتے شہریوں پراسرائیلی حملوں کی مذمت