دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی کمپنی کوائن بیس نے انکشاف کیا ہے کہ سائبر حملے کے نتیجے میں اسے 400ملین ڈالر کا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کوائن بیس کے کچھ ٹھیکیداروں اور ملازمین کو ادائیگیاں کر کے کسٹمرز کی معلومات حاصل کرلی ہیں۔ ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کمپنی کا روپ دھار کر صارفین کو دھوکہ دیا اور ان سے کرپٹو کرنسی نکلوا لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے حملے کی معلومات خفیہ رکھنے کیلیے کوائن بیس سے 20 ملین ڈالر رشوت کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر اسے لیک کردیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق کمپنی نے یہ رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وعدہ کیا کہ وہ تمام متاثرہ صارفین کو رقم واپس کرے گی۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 4.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کوائن بیس امریکی ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل ہونے والا ہے، جو کرپٹو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے۔ یاد رہے کہ کوائن بیس کمپنی کو 11 مئی کو نامعلوم فریق کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں بھاری رشوت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس کے جواب میں کمپنی نے کہا کہ ہم ان صارفین کو مکمل طور پر ادائیگی کریں گے جنہیں حملہ آوروں نے دھوکہ دیا۔ کوائن بیس نے 20 ملین ڈالر کا انعامی فنڈ قائم کیا ہے، جو ان افراد کو دیا جائے گا جو حملہ آوروں کی گرفتاری اور سزا میں مدد فراہم کریں گے۔
Source: social media
امریکا کا 10 لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ
جنگ بندی کے بعد لاہور کے واہگہ بارڈر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز
امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی
بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح جھڑپ میں لیویز کے چار پاکستانی اہلکار ہلاک
یوکرین اور روس مذاکرات: دونوں ممالک کا ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
’’ ٹوٹے دل کے سنڈروم‘‘ سے مردوں میں موت کا خطرہ خواتین سے زیادہ
امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی
جنگ بندی کے بعد لاہور کے واہگہ بارڈر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز
انتہائی حیرت انگیز انداز میں البانوی وزیر اعظم نے جارجیا میلونی کا کیااستقبال
اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں : اقوام متحدہ