مصر میں نوجوانوں اور کھیل کے امور کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحی نے ایک فٹبال میچ کے دوران نا مناسب حرکت کے ارتکاب کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مذکورہ وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیوز اور اطلاعات کے مطابق ضروری کارروائی کریں۔ یہ واقعہ کفر الزیات میں واقع مالیہ کلب میں منعقد ہونے والے ایک فٹبال میچ کے دوران پیش آیا۔ یہاں ایک مصری تماشائی نے غیر مہذب انداز میں اپنی ٹیم کی حمایت کی، جو کہ کھیل کے اخلاقی دائرے سے باہر تصور کی گئی۔ وزیر نے شعبہِ کھیل کے سربراہ کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مصری فٹبال فیڈریشن سے رابطہ کریں اور ضروری اقدامات کریں۔ یہ واقعہ جمعرات کو دوسرے درجے کی لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا۔ میچ میں مالیہ کفر الزیات نے تلا کلب کو پانچ گول سے شکست دی اور وہ پیشہ ورانہ لیگ کے قریب پہنچ گیا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے بنائی گئی ایک وڈیو میں دیکھا گیا کہ مالیہ کفر الزیات کے ایک مداح نے کپڑے اتار کر ناچنا شروع کر دیا، جب کہ تماشائیوں نے تالیاں بجا کر اس کا ساتھ دیا۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مصر بھر میں موضوعِ بحث بن گئی۔ مذکورہ حرکت کے مرتکب مداح نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے اس عمل پر خاندان نے سخت سرزنش کی، بیوی نے خلع کا مطالبہ کیا اور بیٹی ناراض ہو گئی ... اور اس کی گھریلو زندگی تباہ ہو گئی ہے۔
Source: social media
امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی
یو اے ای میں ٹرمپ کے استقبال کیلئے پیش کیا گیا ’العیالہ رقص‘ کیا ہے؟
اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں : اقوام متحدہ
انتہائی حیرت انگیز انداز میں البانوی وزیر اعظم نے جارجیا میلونی کا کیااستقبال
جنگ بندی کے بعد لاہور کے واہگہ بارڈر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز
یوکرین اور روس مذاکرات: دونوں ممالک کا ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی
جنگ بندی کے بعد لاہور کے واہگہ بارڈر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز
انتہائی حیرت انگیز انداز میں البانوی وزیر اعظم نے جارجیا میلونی کا کیااستقبال
اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں : اقوام متحدہ