International

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت ہفتے کو عُمان میں ہو گی : عراقچی

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت ہفتے کو عُمان میں ہو گی : عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا اعلی سطح کی بالواسطہ بات چیت کے سلسلے میں 12 اپریل بروز ہفتہ عُمان میں اکٹھا ہوں گے۔ یہ موقف امریکی صدر کی بتائی ہوئی بات کے بر خلاف ہے جنھوں نے "براہ راست بات چیت" کا ذکر کیا تھا۔ عراقچی نے آج منگل کے روز "ایکس" پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ "یہ ایک موقع کے ساتھ ساتھ امتحان بھی ہے ... گیند امریکا کے کورٹ میں ہے"۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز باور کرایا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ "براہ راست بات چیت" کر رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ایک انتہائی اعلی سطح کا اجلاس" ہفتے کے روز منعقد ہو گا۔ یہ ایک حیران کن اعلان تھا کیوں کہ اس سے قبل ایرانی ذمے داران اس نوعیت کے مذاکرات کے لیے امریکی دعوت کو مسترد کر رہے تھے۔ ٹرمپ کا موقف ہے کہ وہ فوجی تصادم کے مقابلے میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments