National

اگست ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن سے مالامال ہوئی مرکزی حکومت، خزانے میں جمع ہوئے 1.86 لاکھ کروڑ روپے

اگست ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن سے مالامال ہوئی مرکزی حکومت، خزانے میں جمع ہوئے 1.86 لاکھ کروڑ روپے

حکومت نے پیر (یکم نومبر) کو اگست ماہ کے جی ایس ٹی کلیکشن کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اگست میں کلیکشن 1.86 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2024 میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.75 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔ رواں سال جولائی میں جی ایس ٹی کلیکشن سے سرکار کے خزانے میں 1.96 لاکھ کروڑ روپے آئے تھے۔ اگر جی ایس ٹی کلیکشن کے اب تک کے سب سے بڑے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ رواں سال اپریل ماہ میں رہا تھا، جب حکومت کو جی ایس ٹی کلیکشن سے 2.37 لاکھ کروڑ روپے کی کمائی ہوئی تھی۔ یہ جی ایس ٹی کے نافذ ہونے کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا کلیکشن تھا۔ پیر کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گھریلو آمدنی میں اضافے کے سبب اگست میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.86 لاکھ کروڑ روپے سے زائد پہنچ گیا۔ گزشہ ماہ یہ ریونیو 9.6 فیصد سے بڑھ کر 1.37 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ درآمد ٹیکس 1.2 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 49354 کروڑ روپے رہ گیا۔ اگر جی ایس ٹی ریفنڈ پر نظر ڈالیں تو سال بہ سال 20 فیصد گھٹ کر 19359 کروڑ روپے رہ گیا۔ توجہ طلب ہے کہ 2 روز بعد جی ایس ٹی کاؤنسل کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میں جی ایس ٹی ریفارم کے تحت ٹیکس سلیب کی تعداد کم کرنے اور جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے پر بات چیت ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے جی ایس ٹی میں اصلاح کو لے کر اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اس سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا تھا کہ ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی جائے گی۔ بعد ازاں حکومت نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جی ایس ٹی کے نئے نظام میں ٹیکس سسٹم کو آسان بنانے کے لیے صرف 2 شرحیں 5 فیصد اور 18 فیصد نافذ کرنے کی تجویز ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ 20 اور 21 اگست کو گروپ آف منسٹرس (جی او ایم) کی نئی دہلی میں ہوئی میٹنگ میں 2 ٹیکس سلیب کی تجویز کو منظوری دیتے ہوئے 12 فیصد اور 28 فیصد جی ایس ٹی سلیب کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس میں شامل اراکین نے 5 فیصد اور 18 فیصد جی ایس ٹی سلیب کی تجویز کو منظور کیا۔ حالانکہ حکومت کو اس جی ایس ٹی ریفام سے تقریباً 40000 کروڑ روپے ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔ اب جی ایس ٹی کاؤنسل کی 56ویں میٹنگ 3 اور 4 ستمبر کو ہونے والی ہے، جس میں اس معاملہ پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments