نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ادے پور کے درزی کنہیا لال کے بیٹے کے ذریعہ دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا، جسے 2022 میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، قتل معاملہ میں ایک ملزم کی ضمانت کو منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس ستیش چندر شرما کی بنچ نے راجستھان ہائی کورٹ کی جانب سے محمد جاوید کو ضمانت دینے کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ راجستھان ہائی کورٹ کی طرف سے جاوید کو ضمانت دینے کے حکم کے خلاف این آئی اے اور کنہیا لال کے بیٹے تیلی کی طرف سے دائر اپیلوں کی سماعت کر رہی تھی۔ تیلی کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ جاوید کا کردار بہت سنگین ہے کیونکہ اس نے حملہ آوروں کو مقتول کے ٹھکانے اور موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ملزم کو ضمانت دینا درست نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ قتل ملک بھر میں فرقہ وارانہ ماحول میں کیا گیا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ مرکزی ملزم نے خود کو تیار کیا، قتل کی تیاری کی، اسلحہ اکٹھا کیا اور مقتول کے ٹھکانے کے بارے میں جانکاری کےلئے جاوید کو کام پر لگایا۔ این آئی اے کے مطابق، ملزم جاوید، کنہیا لال کی دکان کے قریب ایک دکان میں کام کرتا تھا اور جرم کے وقت حملہ آوروں کو کنہیا لال کے ٹھکانہ سے متعلق بتایا تھا اور مقتول کی موجودگی کے بارے میں بھی مطلع کرتا تھا۔ کنہیا لال کو 28 جون 2022 کو ادے پور کے مصروف ہاتھی پول علاقے میں اس کی دکان پر دو افراد نے اسلام کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ دو ملزمان محمد ریاض اور محمد غوث نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بناکر اسے وائرل کردیا تھا۔
Source: Social media
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کا انتقال
دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
اڑیسہ اسمبلی کے باہر افراتفری، طالبہ کی موت پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے
کشمیر کے نامور شاعر و ادیب شاہد بڈگامی کا انتقال
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

یوگی آدتیہ ناتھ نے محرم کو تشدد اور کانوڑ کو اتحاد کا جشن قرار دیا، کہا- ’یہ لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے!‘
سلیم پرویز نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا، بورڈ کو بدعنوانی سے پاک کرنے کا عہد