بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) نے 18 جولائی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 9 کیریٹ سونے سے تیار زیورات کو بھی لازمی ہال مارکنگ والے زمرے میں شامل کر دیا۔ نیا اصول جولائی ماہ سے ہی نافذ ہو گیا ہے۔ نئے اعلان کے بعد 9 کیریٹ کے زیورات پر بھی ہال مارک دینا ضروری ہوگا۔ اب تک 24 کیریٹ، 23 کیریٹ، 22 کیریٹ، 20 کیریٹ، 18 کیریٹ اور 14 کیریٹ والے زیورات پر ہی ہال مارکنگ ہوتا تھا۔ ہال مارک سونے کی شفایت کی تصدیق کرتا ہے۔ یعنی 9 کیریٹ والے سونے کے زیورات کی شفافیت سے متعلق تصدیق بھی اب ہال مارکنگ کے ذریعہ کی جائے گی۔ آل انڈیا جیم اینڈ جویلری ڈومکسٹک کونسل نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ اب سبھی جویلرس اور ہال مارکنگ سنٹرس کو بی آئی ایس کے نئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ نئے اصول کے مطابق 9 کیریٹ سونا (375 پی پی ٹی) اب لازمی ہال مارکنگ کے دائرے میں آ گیا ہے۔ پہلے 9 کیریٹ سونے پر یہ ضروری نہیں تھا، لیکن اب صارفین کو سونے کی شفایت کی درست جانکاری دینے کے لیے اسے یقینی بنایا گیا ہے۔ سینکو گولڈ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سووَنکر سین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ 9 کیریٹ سونے کی ہال مارکنگ حکومت کا ایک بہترین قدم ہے۔ اس سے سونے کے زیورات سستے اور خریدنے میں آسان ہوں گے۔ خصوصاً تب جب سونے کی قیمت بہت زیادہ ہیں۔ 9 کیریٹ میں جدید اور اسمارٹ ڈیزائن آسانی سے بنائے جا سکتے ہیں اور کمپنیاں نئے ڈیزائن و اسٹائل میں رد و بدل بھی کر سکتی ہیں۔ اس سے آنے والے وقت میں برآمدگی بھی بڑھ سکتی ہے۔
Source: social media
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
کشمیر کے نامور شاعر و ادیب شاہد بڈگامی کا انتقال
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
اڑیسہ اسمبلی کے باہر افراتفری، طالبہ کی موت پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم

کانوڑ یاترا کے پیش نظر دہلی میں وی ایچ پی نے شروع کی نئی مہم، دکانوں کو دیا جا رہا ’سناتنی سرٹیفکیٹ‘
دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول