National

علاج کرانے کے بعد نوجوانوں نے مسلمان ڈاکٹر کو قتل کر دیا

علاج کرانے کے بعد نوجوانوں نے مسلمان ڈاکٹر کو قتل کر دیا

دہلی کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں 55 سالہ ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اسپتال کے عملے کے مطابق 2 نوجوان رات گئے اسپتال پہنچےجن میں سے ایک نے اپنے زخمی پاؤں کی پٹی تبدیل کرنے کو کہا، اسی نوجوان کا ایک رات پہلے بھی اسپتال میں علاج کیا گیا تھا۔ عملے کے مطابق ڈریسنگ مکمل ہونے کے بعد دونوں نوجوانوں نے کہا کہ انہیں ایک نسخہ چاہیے جس کے بعد وہ ڈاکٹر جاوید اختر کے کیبن میں گئے جس کے بعد وہاں گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ میڈیا کے مطابق گولی چلنے کی آواز سن کر عملے نے جا کر دیکھا کہ ڈاکٹر کے سر سے خون بہہ رہا ہے جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اسپتال کے عملے نے پولیس کو ملزمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی عمر 16 سے 17 سال ہو گی۔ پولیس نے ڈاکٹر کے قتل میں ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ملزمان ایک رات پہلے ریکی کرنے کے لیے اسپتال آئے ہوں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments