سیلاب کے دوران جلدھا ندی پارکرتے ہوئے39سالہ شخص بہہ گیا
جمعہ کی صبح جالپائیگاڑی ضلع کے ناگرا کٹا بلاک میں اچانک سیلاب کے دوران جل دھاکا ندی میں ایک 39 سالہ شخص بہہ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ناگرا کٹا بسٹی کے رہائشی ارون سنتال اور کچھ دیگر افراد ریاستی آبپاشی محکمے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری مون سون کے دوران بھوٹان سے دوآرس میں آنے والے دریاو¿ں سے لاحق خطرات کے بارے میں بار بار کی جانے والی انتباہی ہدایات کے باوجود اپنے مویشیوں کے ساتھ طغیانی میں بہتے دریا کو پار کر رہے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دریا پہلے ہی بلند سطح پر بہہ رہا تھا۔ ارون پار کرتے ہوئے پھسل گیا اور تیز دھارے میں جا گرا۔
ایک مقامی رہائشی اوم پرکاش نے کہا، "اس کے ساتھیوں نے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن دھارا بہت تیز تھا اور وہ چند لمحوں میں غائب ہو گیا۔"ناگرا کٹا پولیس اسٹیشن کے اہلکار اور ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے۔ اس کے بعد ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ایک ٹیم نے دریا میں تلاش کا آپریشن شروع کیا۔تاہم جمعہ کی دوپہر دیر تک ارون کا پتہ نہیں چل سکا۔ ذرائع کے مطابق تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ریاستی آبپاشی محکمے کے افسران نے اس سے قبل انتباہ کیا تھا کہ بھوٹان کی پہاڑیوں سے آنے والے دریا اوپری علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے بھی بار بار ہدایات جاری کیں کہ لوگ پانی کی سطح بلند ہونے پر دریاو¿ں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔تاہم کچھ لوگ مویشیوں کے ساتھ طغیانی میں بہتے دریاو¿ں کو عبور کرتے رہتے ہیں، جس سے وہ خود کو سنگین خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔
سیلاب کے دوران جلدھا ندی پارکرتے ہوئے39سالہ شخص بہہ گیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments