Bengal

تیز رفتاری نے تباہی مچا دی: ندیا ضلع میں کار نے یکے بعد دیگرے تین ای رکشوں کو ٹکر ماردی۔ سات ہلاک، آٹھ زخمی

تیز رفتاری نے تباہی مچا دی: ندیا ضلع میں کار نے یکے بعد دیگرے تین ای رکشوں کو ٹکر ماردی۔ سات ہلاک، آٹھ زخمی

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں تیز رفتاری سے تباہی ۔ یہاں جمعہ کو چھپرا علاقے کے لکشمی گچھا میں ایک تیز رفتار کار نے یکے بعد دیگرے تین ای رکشا کو ٹکر مار دی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی، جب کہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ای رکشہ سوار آئندہ عید کے تہوار کی خریداری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ایس یو وی نے یکے بعد دیگرے تین ای رکشوں کو ٹکر مار دی، جس سے الیکٹرک گاڑیوں میں سوار سات افراد موقع پر ہی ہلاک اور دیگر آٹھ زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments