بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دمری کے ایکٹنگ کوچ سوربھ سچدیوا نے کہا ہے کہ اداکارہ نے فلم اینیمل کے بعد غلط فلموں کا انتخاب کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوربھ سچدیوا نے ترپتی دمری کی اداکاری کی صلاحیت کو سراہا اور ساتھ ہی ان کے غلط فلموں کے انتخاب پر گفتگو کی۔ 31 سالہ اداکارہ رنبیر کپور کی فلم اینیمل میں نظر آئی اور ساتھ ہی شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی، فلم نگری میں ان کےڈیمانڈ بڑھ گئی۔ حالیہ دنوں میں خوبرو اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہےکیونکہ بیڈ نیوز اور وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو جیسی فلموں میں کام کیا، جو سنیما پر اپنا اثر نہ چھوڑ سکیں۔ حالیہ انٹرویو میں سوربھ سچدیوا نے کہا کہ ترپتی بہت ہی شاندار اداکارہ ہے، وہ کیمرے کے سامنے اچھی لگتی ہے، محنتی ہونے کے ساتھ حساس بھی ہے، بس اس کے فلم سے متعلق فیصلے درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ چیز ہے جو ایک اداکار کو سیکھنی پڑتی ہے، ایکٹر کو وہ فیصلے کرنا ہوتے ہیں جو مشکل ہوں، اچھے کھلاڑی بھی صفر پر آؤٹ ہوجاتے ہیں وہ کم بیک کرے گی۔ اداکارہ کے ایکٹنگ کوچ نے یہ بھی کہا کہ عرفان خان ایک عظیم پرفارمر تھے، لیکن وہ بھی ہمیشہ اپنا بیسٹ نہیں دے پائے، لوگوں کو فلم نہیں بلکہ پرفارمر کو پہچاننا ہوگا۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا