نندی گرام: کوآپریٹو انتخابات میں بھاری فرق سے جیتنے کے ایک ہفتے کے اندر مشرقی مدنی پور کے نندی گرام میں مبینہ طور پر دو ترنمول کارکنوں کا قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ میں بی جے پی کے دو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں اڈیشہ سے گرفتار کیا۔ ملزمان چندن داس اور راجکمار منڈل ہیں۔حال ہی میں نندی گرام میں شریکند منڈل عرف بشنوپد منڈل کے قتل کے الزامات لگے تھے۔ گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ اس واقعہ کے ایک ہفتہ کے اندر ترنمول کانگریس کے ایک اور کارکن مہادیو سری سائی (بلا) کا قتل کر دیا گیا۔ دونوں معاملات میں بی جے پی کا نام شامل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ان دو قتلوں کے سلسلے میں کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چندن داس کو وشنوپد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم سری سائی کے قتل کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چندن داس نندی گرام کے گاوں کالی چرن پور کا رہنے والا ہے۔ دوسری طرف راجکمار جلپائی گاوں نمبر 7 کا رہنے والا ہے۔ دریں اثنائ اپوزیشن لیڈرشوبھندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے چندن کو اڈیشہ سے گرفتار کیا ہے۔
Source: Mashriq News service
ٹی ایم سی لیڈر پر گولیاں چلائی گئیں
بی ایس ایف ریاست کو غیر مستحکم کرنے کے لیے عسکریت پسندوں کو لا رہی ہے'، ابھیشیک بنرجی کا الزام
مالدہ میں ترنمول لیڈر کو گولی لگنے پر ممتا بنرجی پولس پرناراض ہوئیں
مالدہ، مرشد آباد اور شمالی دیناج پور میں شوبھندو نے بستے میں بھر کر روپئے کیوں دیئے: صدیق اللہ چودھری
جئے نگر: تالاب سے تین لاشیں تیرتی ہوئی پائی گئیں
دھرن گھوش جعلی پاسپورٹ کے الزام میں چاکدہ سے گرفتار