Entertainment

طلاق کے معاملے پر سابق شوہر کا نمبر شیئر کرنے پر ہالی ووڈ اداکارہ گرفتار

طلاق کے معاملے پر سابق شوہر کا نمبر شیئر کرنے پر ہالی ووڈ اداکارہ گرفتار

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیلی وولف اور اسکاٹ وولف کے درمیان علیحدگی کا معاملہ سوشل میڈیا سے ہوتا ہوا، پولیس تک پہنچ گیا، سابق شوہر کا نمبر مبینہ طور پر شیئر کرنے پر اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریئلٹی شو ’’ریئل ورلڈ‘‘ کی سابقہ اسٹار کیلی وولف کو امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر پارک سٹی میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، 57 سالہ کیلی وولف پر سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا اور ذاتی معلومات کو عیاں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی گرفتاری سے قبل فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے تفتیشی حکام سے بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی لگائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں’’خوف زدہ اور الجھن کا شکار‘‘ ہوں مجھے معلوم نہیں کہ پولیس کیوں آئی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments