Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ریاستی حکومت نے رپیڈو والوں سے بھی ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا! حکومت کی نئی ہدایات سے مسافروں کو پریشانی کا خدشہ

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ریاستی حکومت نے رپیڈو والوں سے بھی ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا! حکومت کی نئی ہدایات سے مسافروں کو پریشانی کا خدشہ
ریاستی حکومت نے رپیڈو والوں سے بھی ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا! حکومت کی نئی ہدایات سے مسافروں کو پریشانی کا خدشہ — November 11, 2026
ریاستی حکومت نے رپیڈو والوں سے بھی ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا! حکومت کی نئی ہدایات سے مسافروں کو پریشانی کا خدشہ
شہر بھر میں ہزاروں بائیک ٹیکسیاں چل رہی ہیں۔ کم خرچ میں تیزی سے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مسافروں کا ان پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر گاڑیاں غیر قانونی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تجارتی گاڑیوں کے لیے جو پیلی نمبر پلیٹ ضروری ہوتی ہے، وہ ان میں سے کسی بھی موٹر سائیکل پر نہیں لگی ہے۔ اب بہت سے لوگ جزوقتی طور پر بھی ان بائیک ٹیکسیوں کے ذریعے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔
ریپیڈو، اولا اور اوبر جیسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرکے اپنی موٹر سائیکل کا نمبر اس میں درج کروا لیتے ہیں اور اس طرح انہیں بکنگ ملنے لگتی ہے۔ لیکن یہ پورا طریقہ کار غیر قانونی ہے۔ اب اس عمل پر روک لگنے جا رہی ہے۔ کیونکہ اس نظام پر نہ تو حکومت کا کوئی کنٹرول ہے، نہ ہی مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا ہونے پر ایگریگیٹر کمپنیاں ذمہ داری لیتی ہیں اور نہ ہی حکومت کو کوئی محصول حاصل ہوتا ہے۔ اسی لیے اس پورے نظام کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پہل کی ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرکے واضح کر دیا گیا ہے کہ اب کوئی بھی ایگریگیٹر کمپنی اپنی پلیٹ فارم پر نان ٹرانسپورٹ زمرے کی گاڑیوں کو شامل نہیں کر سکے گی۔ پہلے سے اس سروس سے منسلک تمام ذاتی گاڑیوں کی نشاندہی کرکے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سات دن کے اندر انہیں سروس سے ہٹانا ہوگا۔
گزشتہ حکومت کے دور میں بھی نجی موٹر سائیکلوں کو تجارتی گاڑیوں میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا، لیکن اسے خاص پذیرائی نہیں ملی۔ کیب سروس کے معاملے میں بھی یہی صورتحال ہے۔ نجی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں بھی اکثر کیب کے طور پر کرائے پر چلائی جاتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں حکومت کو لاکھوں روپے کے محصول کا نقصان ہوتا ہے۔ اسی نقصان سے بچنے کے لیے ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں نجی گاڑی یا موٹر سائیکل کو تجارتی مقاصد کے لیے کرائے پر نہیں چلایا جا سکے گا۔
فی الحال شہر میں چلنے والی اس قسم کی موٹر سائیکلوں کے پاس تجارتی استعمال کے لیے کوئی رجسٹریشن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو یہ شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ کئی ڈرائیور فرضی ناموں سے اکاو¿نٹ بنا کر ایپ پر مبنی بائیک ٹیکسی چلا رہے ہیں۔ ٹریفک افسران کا دعویٰ ہے کہ کئی ڈرائیور اپنا لائسنس بھی نہیں دکھا پاتے۔
ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق اب ایپ کیب کی طرز پر بائیک ٹیکسیوں کے لیے بھی کچھ پابندیاں اور ضابطے طے کیے جائیں گے۔ حال ہی میں جاری کردہ ہدایات میں ریاستی حکومت نے آن ڈیمانڈ کیب سروس میں غیر تجارتی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی نئی ہدایات میں رائیڈ شیئرنگ اور کیب ایگریگیٹر کمپنیوں کو ضابطوں کے مطابق خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست میں کام کرنے والی تمام ایگریگیٹر کمپنیوں کے لیے مغربی بنگال میں ایک فعال دفتر قائم رکھنا لازمی ہوگا۔ سرکاری رابطے، نگرانی اور مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے اس دفتر کا ہونا ضروری ہے۔ یہ نئی ہدایات پہلے ہی تمام متعلقہ کمپنیوں کو بھیج دی گئی ہیں۔ انہیں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اپنے دفتر کا مکمل پتہ تحریری طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ میں جمع کرائیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موٹر وہیکلز ایکٹ اور سرکاری ہدایات کے مطابق خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری متعلقہ کمپنیوں کی ہوگی۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔ جلد ہی اس سلسلے میں پکڑ دھکڑ کی کارروائی شروع ہونے والی ہے۔

ریاستی حکومت نے رپیڈو والوں سے بھی ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا! حکومت کی نئی ہدایات سے مسافروں کو پریشانی کا خدشہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn