Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نیو علی پور میں 'بے حرمتی'! نوجوان خاتون کا الزام، ایک پکڑا گیا، تھانے کے سامنےکشیدگی ، پولیس اہلکار زخمی

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نیو علی پور میں 'بے حرمتی'! نوجوان خاتون کا الزام، ایک پکڑا گیا، تھانے کے سامنےکشیدگی ، پولیس اہلکار زخمی
نیو علی پور میں 'بے حرمتی'! نوجوان خاتون کا الزام، ایک پکڑا گیا، تھانے کے سامنےکشیدگی ، پولیس اہلکار زخمی — November 11, 2026
نیو علی پور میں 'بے حرمتی'! نوجوان خاتون کا الزام، ایک پکڑا گیا، تھانے کے سامنےکشیدگی ، پولیس اہلکار زخمی
کلکتہ میں بے حرمتی کا الزام! نیو علی پور میں ایک نوجوان خاتون کی بے حرمتی کا الزام سامنے آیا ہے۔ ملزم کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا۔ خبر پا کر موقع پر پولیس پہنچی۔ پکڑے گئے ملزم کو حراست میں لے کر نیو علی پور تھانے لے جایا گیا۔
الزام ہے کہ پیر کی رات نیو علی پور میں درگا پور پل کے نیچے بستی میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ بے حرمتی کی گئی۔ اس کی چیخ سن کر مقامی لوگ دوڑ پڑے۔ خبر پا کر پولیس موقع پر پہنچی۔ ملزم کو پکڑ کر تھانے لے گئی پولیس۔ پولیس نے اس نوجوان خاتون سے کہا کہ وہ تھانے جا کر شکایت درج کرائیں۔
پولیس کی بات کے مطابق وہ نوجوان خاتون تھانے جا کر شکایت درج کرائی۔ ساتھ اس بستی کے کئی اور لوگ بھی گئے۔ تھانے کے احاطے میں تناو¿ پھیل گیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ ملزم کو ان کے حوالے کیا جائے۔ اس معاملے پر کئی لوگوں نے پولیس پر بھی چڑھائی کی۔ الزام ہے کہ مظاہرین کے حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے فوراً بعد بھیڑ کو ہٹانے کے لیے پولیس لاٹھیاں لے کر آگے بڑھی۔ چند لمحوں کی کوشش کے بعد صورتحال قابو میں آ گئی۔ واضح رہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں کسوا کے ایکروپولس مال میں فلم دیکھنے گئی ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بے حرمتی ہوئی تھی۔ وہ باشدرونی کی رہائشی تھیں۔ شکایت کنندہ کے بیان کے مطابق وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایکروپولس میں فلم دیکھنے گئی تھیں۔ 'سنی پولس' میں فلم چلنے کے دوران چھ نوجوان انہیں مسلسل تنگ کرتے رہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے مختلف قسم کی نامناسب اور جنسی اشاروں بھری باتیں کہیں۔ مخالفت کرنے پر ملزمان نے ان پر حملہ کیا، ایسا الزام بھی اس خاتون نے لگایا تھا۔ دوسری طرف گزشتہ ماہ کلکتہ کے ایک مشہور ہوٹل کی لابی میں ایک خاتون کو نامناسب طریقے سے چھونے اور ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ادھیڑ عمر شخص گرفتار ہوا تھا۔

نیو علی پور میں 'بے حرمتی'! نوجوان خاتون کا الزام، ایک پکڑا گیا، تھانے کے سامنےکشیدگی ، پولیس اہلکار زخمی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn