Entertainment

سوشل میڈیا انفلواینسر سندیپا ورک منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار، عدالت نے دو دن کی ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا

سوشل میڈیا انفلواینسر سندیپا ورک منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار، عدالت نے دو دن کی ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا

سوشل میڈیا پرانفلواینسرسندیپا ورک کوای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتارکیا ہے۔ ای ڈی نے 12 اور13 اگست، 2025 کودہلی اورممبئی میں کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی۔ یہ کارروائی سندیپا ورک اوران کے ساتھیوں کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ الزام ہے کہ سندیپا ورک نے لوگوں سے جھوٹے وعدے اورغلط معلومات دے کرپیسے لیے اورانہیں گمراہ کیا۔ ای ڈی نے یہ جانچ پنجاب کے ایس اے ایس نگر کے فیز 8 پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پرشروع کی۔ جس میں فراڈ اورغبن کے الزامات لگائے گئے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ سندیپا Hybooo Care.com کے نام سے ایک ویب سائٹ چلاتی تھی، جس میں انہوں نے ایف ڈی اے سے منظورشدہ بیوٹی پروڈکٹس فروخت کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن حقیقت میں ویب سائٹ پردکھائے گئے پروڈکٹس موجود ہی نہیں تھے۔ اس ویب سائٹ پرصارف کی رجسٹریشن کا کوئی آپشن نہیں تھا۔ ادائیگی کے گیٹ وے کے ساتھ مسلسل مسائل تھے. سوشل میڈیا پربہت کم سرگرمی تھی اورواٹس ایپ نمبربھی غیرفعال تھا۔ ای ڈی کوشبہ ہے کہ یہ ویب سائٹ حقیقی کاروبارکے بجائے منی لانڈرنگ کا ذریعہ تھی۔ ویب سائٹ پرمصنوعات کی محدود حد، قیمتوں میں اضافہ، ایف ڈی اے کی جعلی منظوری اورتکنیکی خرابیاں بھی پائی گئی ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ سندیپا ورک کا تعلق انگارائی نٹراجن سیٹورامن سے تھا۔ جو پہلے ریلائنس کیپٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹررہ چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان غیرقانونی کام سے متعلق بات چیت ہوتی تھی۔ سال 2018 میں، ریلائنس کمرشل فائنانس لمیٹڈ نے بغیرضروری چھان بین کے سیٹورامن کوتقریباً 18 کروڑ روپئے کا قرض دیا۔ اس کے علاوہ کمپنی نے انہیں 22 کروڑ روپئے کا ہوم لون بھی دیا۔ جس میں بہت سے قوانین کو توڑا گیا۔ ان قرضوں کی بڑی رقم ذاتی فائدے کے لیے استعمال کی گئی اورآج تک واپس نہیں کی گئی۔ چھاپہ ماری میں کئی اہم دستاویز اور ریکارڈ ملے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ اہم لوگوں، جن میں فاروق علی بھی شامل ہیں۔ ان کے بیان درج کئے گئے ہیں۔ ای ڈی نے 12 اگست کوسندیپا کوگرفتارکیا تھا اورعدالت نے ان کو14 اگست تک ای ڈی حراست میں بھیجا ہے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ جانچ ابھی جاری ہے اورای ڈی کوامید ہے کہ آگے اوربڑے انکشاف ہوں گے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments