بالی ووڈ کے معروف فلمساز و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی اور دیگر دو افراد کے خلاف دھوکا دہی، نامناسب رویے اور بدسلوکی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ شکایت پراتیک راج ماتھور نامی شخص نے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر میں درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے انھیں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی آئندہ آنیوالی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ کے لیے بطور لائن پروڈیوسر کنٹریکٹ دیا تھا لیکن بعد میں اسے منسوخ کر دیا۔ ماتھور نے کہا کہ وہ فلم کی شوٹ کےلیے ضروری انتظامات کر رہا تھا اور اس دوران وہ فلم کی ٹیم سے ملنے ہوٹل گیا تو بھنسالی اور انکے ساتھیوں نے اسکے ساتھ بدسلوکی کی۔ بیکانیر صدر کے سرکل آفیسر وشال جنگیت نے میڈیا کو بتایا کہ پراتیک ماتھور نے پیر کو بھنسالی اور انکی ٹیم کے دو دیگر افراد اروند گل اور اوتکرش بالی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے انھیں بغیر کسی ادائیگی کے پروجیکٹ سے ہٹا دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایف آئی آر عدالتی حکم کے بعد فراڈ، سازش اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت درج کی گئی ہے۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا