Kolkata

سندیپ گھوش کی اور بھی کئی حوالی کا پتہ چلا

سندیپ گھوش کی اور بھی کئی حوالی کا پتہ چلا

کیننگ کے بعد بلیاگھٹامیں ، آر جی کار اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے ایک اور گھر کا پتہ چلا ہے۔ نیو ٹاون سے متصل ہٹیرا میں نوواپارہ ملک باغات میں ان کا تین منزلہ مکان ہے۔ سندیپ کے والدین وہاں رہتے تھے۔ تاہم جب سے بیٹے کی ’بدنامی‘ سامنے آنے لگی ہے، گھر خالی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندیپ کے والدین اس وقت سلی گوڑی میں اپنی بیٹی کے گھر پر رہ رہے ہیں، وہ ملک باغات، نواپارہ میں ایک تین منزلہلگزری عمارت کے مالک ہیں۔ نام ہے 'گھوش ویلا'۔ اس میں حال ہی میں ایک لفٹ لگائی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت سندیپ بھی گھر آیا تھا۔ لیکن اس وقت گھر کو تالا لگا ہوا ہے۔ سی بی آئی کا 15 اگست کا نوٹس گھر کی دیوار پر چسپاں ہے جس میں سندیپ گھوش کا نام ہے۔

Source: mashrique

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments