Kolkata

سالٹ لیک میں ڈاکٹر کے گھر پر ڈکیتی، ٹنگڑا سے 3 گرفتار

سالٹ لیک میں ڈاکٹر کے گھر پر ڈکیتی، ٹنگڑا سے 3 گرفتار

کولکتہ: سالٹ لیک میں ایک ڈاکٹر کے گھر میں چوری کی واردات کے سلسلے میں تٹنگڑاسے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ بدھان نگر ساوتھ پولیس اسٹیشن کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈکیت لاکھوں روپے کے زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے تھے۔ بِدھان نگر ساوتھ پولس تھانے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ سالٹ لیک کے ایچ بی بلاک میں رہنے والی خاتون ڈاکٹر اور اس کی فیملی 11 جنوری کو گھر پر نہیں تھی۔ 12 تاریخ کی صبح اس کی گاڑی کا ڈرائیور گھر آیا تو ایک منزل کی کھڑکی اور اوپر والے کمرے کا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا۔ اور گھر میں رکھی دو صندوقوں اور تین الماریوں کے تالے توڑدئیے گئے تھے۔پولس کو اس کی خبر دی گئی۔ گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی ہارڈ ڈسک بھی کھول کر لے گئے۔ بدھان نگر ساﺅتھ پولس تھانہ کی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد ٹنگرانے علاقے سے تین افراد کو گرفتار کیا۔ اس میں اور کون کون ملوث ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ چوری شدہ اشیاء کہاں ہیں۔ گرفتار افراد کو آج بدھان نگر کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments