International

سعودی عرب اور قطر نے شام پر واجب الادا ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے ادا کیے: ورلڈ بینک

سعودی عرب اور قطر نے شام پر واجب الادا ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے ادا کیے: ورلڈ بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ وہ 14 سال بعد شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گا۔ ورلڈ بینک نے یہ فیصلہ سعودی عرب اور قطر کی جانب سے شام پر واجب الادا ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے ادا کرنے کے بعد کیا ہے۔ ورلڈ بینک نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ شام اب اس کے کم آمدنی والے ممالک کے لیے مختص فنڈ کا مقروض نہیں رہا۔ عالمی بینک کا شام میں پہلا منصوبہ بجلی کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہوگا کیونکہ یہ طبی سہولیات، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے اہم ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن شام پر عائد پابندیاں اٹھانا شروع کرے گا۔ بدھ کو امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں جی سی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا گیا اور یہ 25 سالوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments