Bengal

رافیل کے بارے میں پوسٹ کیا تھا، پولیس اسے گھر سے اٹھا لے گئی

رافیل کے بارے میں پوسٹ کیا تھا، پولیس اسے گھر سے اٹھا لے گئی

ہگلی15مئی : ملک مخالف پوسٹ پر پولس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پاک بھارت تنازع کے تناظر میں بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف بیانات پوسٹ کرنے سے گریز کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ملک مخالف بیانات پوسٹ کرنے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے ہگلی کے بالاگڑھ اور پانڈوا میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب ماگرہ پولیس اسٹیشن نے محمد وکیل نامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق محمد وکیل کا گھر بنشبیریا کالبازار میں ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پیج پر رافیل کے بارے میں منفی تبصرہ کیا تھا۔کل بی جے پی کارکن دیبجیت مکھرجی نے ماگرا پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسے چنچورہ عدالت میں پیش کیا گیا۔غور طلب ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے درمیان پانچ دن قبل پولیس نے ہگلی سے دو نوجوانوں کو ہندوستان مخالف پوسٹ لگا کر بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بالاگڑھ اور پانڈوا کے دو نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف پوسٹیں کیں۔ بی جے پی نے ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں دو الگ الگ شکایتیں درج کرائی ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments