Bengal

بھارت کے خلاف پوسٹ کرنے پر مسلم نوجوان گرفتار

بھارت کے خلاف پوسٹ کرنے پر مسلم نوجوان گرفتار

بانکوڑہ 15مئی :پاک بھارت جنگ کی صورتحال کے درمیان سوشل میڈیا پر بھارت مخالف اور نسلی جذبات پر مبنی پوسٹ کرنے پر ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بنکورہ کے پترا سیر تھانے کے فقیرڈانگا علاقے میں پیش آیا۔ گرفتار نوجوان کا نام راحت ملک ہے۔ پولیس نے گرفتار شخص کو آج بشنو پور سب ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا۔پولیس پاک بھارت جنگ کی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر ملک کے اندر نسلی منافرت کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سرگرم ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ بنکورہ کے رائے پور، بڑجورہ اور بشنو پور پولیس اسٹیشنوں کے بعد اب پتراسیر تھانے نے حال ہی میں پتراسیر تھانے کے تحت آنے والے گاو¿ں فقیرڈانگا سے پیشہ سے گروسری کے تاجر راحت ملک کو پکڑا ہے، جو پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر مسلسل ہندوستان مخالف پوسٹس کر رہا تھا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments