ٹرک پک اپ وین سے ٹکرا گیا۔ المناک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ میناگوری اندرا موڑ سے متصل علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، تینوں مرنے والوں کے نام پاویترا پاہن (19)، اگستنگ بچرا (23)، امیت ٹوڈو (28) ہیں۔ یہ سبھی شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا علاقے کے رہنے والے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹرک جلپائی گوڑی سے دھوپاگوری جا رہا تھا۔ اس وقت گوبھی سے لدی پک اپ وین نے پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔ حادثے کے باعث پک اپ گاڑی کا اگلا حصہ الٹ گیا۔ پک اپ میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی میناگوری پولیس اسٹیشن، ہائی وے ٹریفک اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تینوں زخمیوں کو بچا کر میناگوری دیہی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ گوبھی لے کر دھوپاگوری جا رہا تھا۔ مینگوری تھانے کی پولیس نے پورے واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔
Source: Social Media
دمینتی سین کو اے ڈی جی آئی جی( پالیسی ) عہدے پر لایا گیا
بچے کے مجھ سے ایک ہاتھ لمبا رڈ نکالا گیا
بنگلہ دیش نے قبول کیا ہے کہ ہندووں پر ظلم ہو رہا ہے
فٹ پاتھ سے اغوا کے بعد سات ماہ کے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی
طویل خاموشی کے بعد جونیئر ڈاکٹرس پھر سے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں
علی پور دوار کے چائے باغات سے تیندوے کی لاش بر آمد