نئی دہلی: وقف ترمیمی بل، 2024 لوک سبھا سے پاس ہوچکا ہے۔ بدھ کو نچلے ایوان میں ہوئی ووٹنگ میں 288 اراکین پارلیمنٹ نے بل کے حق میں تو 232 اراکین پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ کیا۔ حالانکہ ووٹنگ کے بعد بھی این ڈی اے کی اتحادی اجیت پوارکی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کا رخ سامنے نہیں آیا۔ اس کے اراکین پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے پارٹی کا رخ بتائے بغیرہی ووٹنگ کی۔ اس سے وقف ترمیمی بل پراس کے رخ پرتعطل بنا ہوا ہے۔ جب سبھی پارٹیوں کو لوک سبھا میں اپنی بات رکھنے کا موقع ملا، تو اجیت پوارکی پارٹی نے اپنی رائے کیوں نہیں رکھی؟ یہ سوال اب اٹھنے لگا ہے۔ این سی پی کواسمبلی الیکشن میں مسلم رائے دہندگان نے بڑی تعداد میں ووٹ دیا تھا۔ حسن مشرف، صبا مالک یہ وہ مسلم لیڈران ہیں، جو این سی پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کراسمبلی پہنچے ہیں۔ این سی پی اس سے پہلے بل پرتشویش ظاہرکرچکی ہے۔ این سی پی سربراہ اجیت پوار نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی مسلمانوں کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہونے دے گی۔ اجیت پوار نے کہا تھا کہ این سی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگرآپ کو (مسلمانوں کو) اس بل کے بارے میں کوئی تشویش ہے تو ہم آپ کی تشویش کو سنیں گے۔ ہم اقلیتوں کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تین اراکین پارلیمنٹ ہیں اور یہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم مسلمانوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
Source: social media
وقف بل کے خلاف احتجاج: کولکاتا، رانچی میں مظاہرے، احمد آباد میں 50 افراد زیرِ حراست
دہلی کے تین افراد سنبھل کی شاہی جامع مسجد میں ہون اور پوجا کرنے پہنچے، پولیس نے حراست میں لیا
تمل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، ریاستی بی جے پی صدر اناملائی نے دیا استعفیٰ
متھرا تنازعہ: سپریم کورٹ کا ہندو فریق کے اے ایس آئی تحفظ کے دعوے کی جانچ کا حکم
وقف ترمیمی بل :شرد پوار نے سب کو الجھا دیا,راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے، دو ممبران پارلیمنٹ بھی نہیں آئے
وقف بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں۔ کانگریس جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی
لندن سے ممبئی جانیوالے 250 سے زائد مسافر ترکی میں پھنس گئے
وقف بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں۔ کانگریس جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی
وقف ترمیمی بل :شرد پوار نے سب کو الجھا دیا,راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے، دو ممبران پارلیمنٹ بھی نہیں آئے
مایاوتی نے کہا- ہم وقف ترمیمی بل سے متفق نہیں، غلط استعمال ہوا تو مسلمانوں کی حمایت کریں گے