National

ہند- پاک کشیدگی کے درمیان ہوشیار پور کے ایک گاؤں میں آسمان سے دھات کا ملبہ گرنے سے خوف و ہراس

ہند- پاک کشیدگی کے درمیان ہوشیار پور کے ایک گاؤں میں آسمان سے دھات کا ملبہ گرنے سے خوف و ہراس

ہوشیار پور، 7 مئی : پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے دسوہا علاقے کے گھگوال گاؤں کے رہائشیوں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب بدھ کی صبح ایک گھر کے صحن میں آسمان سے مبینہ طور پر دھات کی مشین کا ایک بڑا ٹکڑا ۔ یہ واقعہ دوپہر 1:30 بجے کے قریب پیش آیا جب گاؤں کے لوگ زور دار دھماکے سے چونک گئے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق تیز آواز نے اسے جگایا اور جب وہ باہر بھاگا تو اس نے اپنے صحن میں دھات کی ایک بڑی مشین پڑی دیکھی۔ مبینہ طور پر اس چیز سے دھواں نکل رہا تھا اور گونجنے والی آواز آ رہی تھی۔ فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ حاجی پور تھانے کے ایس ایچ او ہرپریم سنگھ، جو اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے، نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک فارنسک ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ ہوشیار پور ضلع کے ڈپٹی کمشنر آشیکا جین نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ہم نے فارنسک ماہرین کو بلایا ہے تاکہ وہ چیز کا معائنہ کریں اور اس کی اصلیت اور نوعیت کا پتہ لگائیں۔ انہوں نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ’’ڈرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہم تصدیق شدہ معلومات شیئر کریں گے۔‘‘ اس واقعے نے خطے میں تشویش پیدا کر دی ہے، خاص طور پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments