Entertainment

میری شادی میں صرف سلمان خان میرے ساتھ کھڑے رہے: بھاگیہ شری

میری شادی میں صرف سلمان خان میرے ساتھ کھڑے رہے: بھاگیہ شری

بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے سیٹ پر سلمان خان ہمیشہ میرا بہت خیال رکھتے تھے اور ہمالیہ ڈاسانی سے شادی کے دوران میرے گھر والوں کے بجائے صرف سلمان خان میرے ساتھ کھڑے رہے تھے۔ میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ بھاگیہ شری نے سلمان خان کے ساتھ فلم 1989ء کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شاندار ڈیبیو کیا تھا، اسکرین پر ان کی کیمسٹری نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا، تاہم انہوں نے جلد ہی شادی کرنے کے لیے شوبز کو چھوڑ دیا۔ میڈیا کو انٹرویو میں بھاگیہ شری نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق پر کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ جب میری شادی ہوئی تو سلمان خان کے علاوہ میرے خاندان کی طرف سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments