مرکزی کلکتہ میں وارڈ نمبر44 کے چونا گلی علاقہ کے گوپال چندر لین کے 52سالہ اظہار احمد کو ان کے پڑوسی نے گرما گرم بحث کے دوران اس بری طرح سے زدو کوب کیا کہ ان کی مو ت و اقع ہوگئی۔اس سلسلے میں سلیم سمیت چار افراد کو حراست میں لئے جانے کی خبر ہے۔ اس واقعہ سے علاقے میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ تاہم مقامی بو بازار تھانہ کی پولس کی جانب سے مناسب کارروائی کی یقین دہانی کے بعد مشتعل ہجوم کو کسی طرح ٹھنڈا کیا جاسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج سہہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے گوپال چندر لین کے مکان سے اظہار احمد کولوٹولہ میں واقع اپنی دکان جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی اپنے پڑوسی سلیم سے بحث ہوگئی۔ ایک گھونسہ دل کے مریض اظہار کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔مہلوک کے چھوٹے بھائی انظار احمد نے اس کےلئے مقامی ترنمول قیادت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس ملزمان کے تعلق سے پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا اگر بروقت انہیں لگام دیدی جاتی تو آج میرا بھائی زندہ ہوتا۔
Source: Mashriq News service
اگر کوئی سیاستداں ایسی شکایت کرتا ہے تو یہ عدالت کے لیے شرمندگی ہے: جسٹس گھوش
گوپال پور ماہی گیر کوآپریٹیو میںبی جے پی کو کامیابی
سال اول کے طالب علم کے سر پر مارنے کا الزام
نویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنے پر 34 سالہ ا سکول ٹیچر گرفتار
جونیئر ڈاکٹروں نے 8 اگست کو رات بھر احتجاج کا اعلان کیا
حملے کے بعد صدیق اللہ چودھری پارٹی چھوڑنا چاہتے تھے