کولکتہ 26 جون: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کے تحت نئے رہنما خطوط پر تنقید کی اور بالواسطہ طور پر الیکشن کمیشن پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ان کی ریاست کو نشانہ بنانا ہے ۔ یکطرفہ فیصلہ لینے پرالیکشن کمیشن کی تنقید کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا، "یہ جمہوریت کے لیے تشویشناک ہے ۔ کیا 1987 سے پہلے پیدا ہونے والے لوگ ہندوستانی شہری نہیں ہیں؟ ہندوستان 1947 میں آزاد ہوا تھا۔ 1987 سے 2004 کے درمیان پیدا ہونے والے لوگوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ؟ مجھے سمجھ نہیں آتا۔ الیکشن کمیشن سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر ایسا نہیں کر سکتا۔ ہم وفاقی ڈھنچے والے جمہوری ملک میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "یہاں کوئی سیاسی پارٹی یا منتخب حکومت غلام نہیں ہے ۔ کیا ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نسل ووٹ نہ دے سکے ؟ غریب لوگ اپنے والدین کے کاغذات کیسے حاصل کریں گے ؟ کیا یہ چھدم این آر سی ہے ؟ کیا وہ اس کے ذریعے این آر سی کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ انہیں اپنے ارادے کو صاف صاف بتانا چاہیے ۔ کیا ہمارے ملک میں یہی ہو رہا ہے "۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا، "میں کمیشن سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مناسب رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرے تاکہ کسی بھی ووٹر کا نام فہرست سے نہ چھوٹے ۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔" خیال رہے کہ 24 جون کو الیکشن کمیشن نے بہار میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں کے ایس آئی آر کا اعلان کیا تھا۔ اس عمل کے ایک حصے کے طور پر ووٹروں کو اپنی تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش کی تصدیق کے لیے 11 منظور شدہ دستاویزات جیسے برتھ سرٹیفکیٹ یا پاسپورٹ جمع کرانے کی ضرورت ہے ۔ یکم جولائی 1987 سے پہلے پیدا ہونے والوں کو صرف اپنے کاغذات جمع کروانے کی ضرورت ہے تاہم یکم جولائی 1987 سے 2 دسمبر 2004 کے درمیان پیدا ہونے والوں کو ایک ہی والدین کے کاغذات بھی جمع کرانے کی ضرورت ہے جبکہ 2 دسمبر 2004 کے بعد پیدا ہونے والوں کو دونوں والدین کی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) گھر گھر جا کر ووٹر لسٹ کی درست اور تازہ ترین تصدیق کو یقینی بنائیں گے ۔ اس ترمیم کا مقصد تمام اہل ووٹرز کو شامل کرنا، نااہلوں کو ہٹانا اور ناموں کو شامل کرنے یا حذف کرنے میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے ۔
Source: social media
کلچ کی تار ٹوٹی، بس میں تینتیس بچے تھے، اسکول بس ڈرائیور نے کیا کیا؟
چورا سکول کی گھنٹی چوری کر کے بھاگ گئے،وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بردوان اسٹیشن پر پکڑے گئے دو فرضی ٹکٹ چیکرسے پوچھ گچھ کے دوران 'ہمیں دھوکہ دیا گیا'، دھماکہ خیز معلومات
مٹی کی دیوار گرنے سے بزرگ جوڑے کی نیند میں موت
ممتا بنرجی نے ووٹر آئی دی کے لیے الیکشن کمیشن کے نئے رہنما خطوط پر کی تنقید، بی جے پی کی مدد کرنے کا لگایا الزام
نارتھ بنگال ایکسپریس سے تقریباً 5.5 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد، خاتون سمیت 6 گرفتار
کولکتہ میں بارش 6.6 ملی میٹر ہوئی ہے
سرکاری نل کے میٹر سمیت مختلف اجزاءکی راتوں رات چوری،جس کی وجہ سے رائے گنج کے لوگ ناراض
مدنی پور کے آگرہ سردا ششی بھوشن کالج سائنس بلڈنگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
بردوان کے جگن ناتھ برسوں سے اپنے پیروں سے بلیک بورڈ پر لکھ کر بچوں کو درس دے رہے ہیں