Entertainment

ممبئی میں زرعی اراضی خریدنے پر سہانا خان کو قانونی مشکل کا سامنا

ممبئی میں زرعی اراضی خریدنے پر سہانا خان کو قانونی مشکل کا سامنا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ خریداری دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سہانا خان نے علی باغ میں 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے زرعی اراضی خریدی جو کہ ان بہنوں نے اپنے والدین سے وراثت میں حاصل کی تھی۔ دستاویزات کے مطابق سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے۔ یہ پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے، اس کمپنی کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی بتائی جاتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق علی باغ کا ایک پلاٹ تھال ولیج میں ہے، مزید بتایا گیا کہ حکومت نے دراصل یہ زمین فارمنگ کے لیے الاٹ کی تھی۔ سہانا خان نے اس پلاٹ کی خریداری کے وقت 77.46 لاکھ روپے بطور اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی، خریداری کے وقت رجسٹری دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر فارمر (کسان) ظاہر کیا گیا۔ اب حکام اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور اس کی تحقیقات ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر سندیش شرکے کر رہے ہیں جنھیں ہدایت کی گئی ہے وہ علی باغ کے تحصیلدار سے ایک غیر جانبدرانہ رپورٹ طلب کریں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments