کلکتہ 4فروری:الوبیریا سے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ ساجدہ احمد نے پارلیمنٹ میں ہندستان-بنگلہ دیش سرحد پر خاردار تاروں سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے منگل کو ان تمام سوالوں کا تحریری جواب دیا۔ ساجدہ احمد نے سوال کیا تھا کہ بنگلہ دیش کی سرحد بھارت کے ساتھ کتنی ہے؟ کتنے کلومیٹر پر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں اور کتنی جگہوں پر نہیں؟ جہاں خاردار باڑ نہیں ہے وہاں کیوں نہیں؟ مرکز نے ترنمول ممبر پارلیمنٹ کے سوالوں کا اعداد و شمار کے ساتھ جواب دیا ہے۔ مرکز کے تحریری جواب کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد 4096.7 کلومیٹر ہے۔ اس کے 3232.18 کلومیٹر پر خاردار تاروں کی باڑ لگی ہوئی ہے۔ مرکز کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 864 کلومیٹر پر باڑ لگانا باقی ہے۔ تاہم 174 کلومیٹر پر باڑ لگانا ممکن نہیں ہے۔ اگرچہ تحریری جواب میں اس کی وجہ واضح نہیں کی گئی ہے کچھ جگہوں پر ممکن کیوں نہیں ہے۔ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ آسام اور تریپورہ بھی ان ریاستوں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی سرحد بنگلہ دیش کے ساتھ ملتی ہے۔ تاہم، مرکز نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کسی بھی ریاست کے لیے کتنے کلومیٹر کی باڑ باقی ہے۔ بی جے پی ایک عرصے سے دعویٰ کررہی ہے کہ بنگال کے ساتھ بنگلہ دیش کی سرحد کے کئی حصوں پر خاردار باڑ نہیں لگائی گئی ہے کیونکہ ریاستی حکومت زمین نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس حصے سے دراندازی ہوتی ہے۔ ساجدہ احمد کے سوال کے جواب میں مرکز نے یہ بھی کہا کہ جن علاقوں میں باڑ لگانا ممکن نہیں ہو سکا ان کی بنیادی وجہ زمین کا حصول ہے۔ حالانکہ ممتا بنرجی نے کابینہ کی پچھلی میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ ریاست سرحد پر خاردار تار لگانے کے لیے 9.9 ایکڑ زمین دے گی۔ مالدہ سرحدی علاقے میں خاردار تاریں بچھانے پر بی ایس ایف اور بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈز کے درمیان جھڑپ بھی ہوچکی ہے۔ اس تناظر میں پارلیمنٹ میں ساجد ہ احمد کا سوا ل کافی اہ تھا۔
Source: uni urdu news service
نوجوان نے قبائلی لڑکی کی پراسرار موت کا اعتراف کیا
بیر بھوم میں ترنمول دفتر میں بلاک صدر کی شراب نوشی کی پارٹی
ایک نوجوان طالبہ کے ساتھ سر سوتی پوجا کےلئے اور بیوی بنا کر گھر لے گیا
نوجوان نے نابالغ لڑکی کو محبت کی پیشکش ٹھکرانے پر غصے میں زہریلی کولڈ ڈرنک پلا کر ہلاک کر دیا
سلی گوڑی میں ڈاکٹر کے خلاف نرسوں کا احتجاج
ممبر پارلیمنٹ ساجدہ احمد نے ہند۔بنگلہ دیش سرحد کی سیکورٹی سے متعلق کئی اہم سوالات پوچھے
سر کٹی لاش پائے جانے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی
نئی ہٹی میں ترنمول کارکن کے قتل کے پیچھے ارجن سنگھ کا ہاتھ؟
عدالت نے بیوی اور بیٹی کو مارنے کے الزام میں قاتل کو 2 سال بعد موت کی سزا سنائی
بی ایس ایف نے اسلام پور میں سرحد کی زیرو لائن کے اندر غیر قانونی تعمیرات کو روکا۔
گوسابہ میں 65 سالہ قبائلی خاتون کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
بردوان یونیورسٹی کی طالبات نے ہوسٹل میں جاکر یوم محبت منایا
سالٹ لیک سی جی او کمپلیکس کے قریب دو نابالغ بچوں مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا! شک ہونے پرپولیس اپنے ساتھ لے گئی
ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے پر قاتلانہ حملہ! مشتبہ گاڑی ضبط ،پولیس نے مجرم کو گرفتار کیا