Bengal

عدالت نے بیوی اور بیٹی کو مارنے کے الزام میں قاتل کو 2 سال بعد موت کی سزا سنائی

عدالت نے بیوی اور بیٹی کو مارنے کے الزام میں قاتل کو 2 سال بعد موت کی سزا سنائی

جلپائی گوڑی4فروری : ایک شخص کو اپنی بیوی اور نوزائیدہ بیٹی کو کلہاڑی سے مارنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جلپائی گوڑی کی عدالت نے واقعہ کے تقریباً دو سال بعد اس سزا کا اعلان کیا۔ ریاست میں پولیس کی تفتیش کے بعد مجرم کو سزائے موت سنائی گئی۔پولیس اور عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم لال سنگھ اوراو نے 2023 میں اپنی بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔ وہ ناگراکتا کے لکسان ٹی گارڈن علاقے کا رہنے والا ہے۔ واقعے کے بعد لال سنگھ نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس کے گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے اور ڈاکووں نے اس کی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا ہے۔ مختلف اوقات میں انہوں نے پولیس کو غلط معلومات دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم مختلف اوقات میں لال کے مختلف بیانات نے تفتیشی افسر کے ذہن میں شکوک و شبہات کو جنم دیا۔ بعد میں لال کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments