اجلاس نہ چلے تب بھی ہفتے میں ایک بار ایم ایل اے سے ملنا ہوگا وزراءکو، بی جے پی کی ہدایت
اجلاس چلے یا نہ چلے، ریاستی وزراءکو ہفتے میں ایک بار ایم ایل اے (ارکان قانون ساز اسمبلی) سے ملنا ہوگا۔ ایم ایل اے کو اپنے علاقوں کے مسائل سننے ہوں گے۔ اور انہیں فوری طور پر حل کرنا ہوگا۔ شہریوں کے مفاد میں ترقیاتی کاموں میں کوئی سستی نہیں۔ لہذا بی جے پی پارٹی کی طرف سے وزراءکو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ہفتے میں ایک دن ایم ایل اے کی باتیں سننے کے لیے وقت نکالیں۔ شہریوں کے مسائل، علاقے کے لوگوں کی خدمت سے متعلق امور سنے جائیں۔ اور اسی کے مطابق اب وزراءہفتے میں اسمبلی میں ایک دن وقت دیں گے۔ ہفتے کے کس دن کس محکمے کے وزراءاسمبلی میں بیٹھ کر ایم ایل اے کی باتیں سنیں گے، اس بارے میں وزراءکو جلد اطلاع دینے کو کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری چیف وہپ املان بھادڑی نے بتایا کہ اب سے وزراءہفتے کے ایک مخصوص دن ایم ایل اے سے بات کریں گے۔
اسمبلی کے پچھلے اجلاس کے آخری دن وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے کہا تھا کہ اسمبلی میں وزراء کے کمرے صرف نام کی تختی لگانے کے لیے نہیں ہیں۔ اس کمرے میں بیٹھ کر ایم ایل اے سے مل کر ان کے علاقے کے مسائل سن کر اقدامات کرنے چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ کے اس پیغام کے بعد ہی پارٹی کی طرف سے ریاستی وزراءکو 'ایم ایل اے میٹ' شروع کرنے کی ہدایت بھیجی گئی۔ صرف یہی نہیں، شہری خدمات اور علاقے کے مسائل کے بارے میں ایم ایل اے کے مختلف محکموں سے جو بھی سوالات ہوں گے، ان تمام سوالات کے جوابات متعلقہ محکمے کے وزیر کو تحریری طور پر ایم ایل اے کو فراہم کرنے ہوں گے۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments