بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور معروف ہدایتکارہ فرح خان ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رُخ اور فرح فلم ’‘میں ہوں ناں 2‘ کے کے لیے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں، جو 2004 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’میں ہوں ناں‘ کا سیکوئل ہوگی۔ یہ فلم شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت بنائی جانے والی پہلی فلم تھی، جس کی وجہ سے یہ ان کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فرح خان نے فلم کے سیکوئل کے لیے ایک منفرد آئیڈیا تیار کیا ہے، جو شاہ رخ خان کو بھی بےحد پسند آیا ہے۔ فرح خان اس وقت اپنے رائٹرز کے ساتھ مل کر فلم کا اسکرین پلے تیار کر رہی ہیں، جبکہ ریڈ چلیز کی ٹیم بھی اس عمل میں شامل ہے۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی فلم کا سیکوئل صرف بنانے کے لیے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ ایک ایسی کہانی چاہتے ہیں جو پہلے حصے سے زیادہ متاثر کن ہو۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا اسکرپٹ ڈرافٹ 2025 کے وسط تک مکمل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ ’میں ہوں ناں‘ نے ریلیز کے بعد شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور کئی ایوارڈز بھی جیتے تھے۔ اس فلم کے سیکوئل کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Source: Social Media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟