Kolkata

قرض داروں کی ہمدردی حاصل کرنے کےلئے تاجر نے خود ہی گولی مارلی

قرض داروں کی ہمدردی حاصل کرنے کےلئے تاجر نے خود ہی گولی مارلی

متھرا پور میں ایک تاجر نے قرض داروں کی ہمدردی حاصل کرنے کےلئے خود ہی گولی مارلی۔ اس نے خود پولس پوچھ گچھ کے دوران اس کا اعتراف کیا۔ لیکن کیوں؟ اس کی وجہ قرض داروں کار ہمدردی حاصل کرنا تھا۔ جنوبی 24 پرگنہ کے جئے نگر تھانے کے رہنے والے اشوک چنتوئی کو مگرہاٹ کے دیگھیرپار علاقے میں گولی مای گئی تھی۔ اسے ہاتھ میں گولی لگی تھی۔ تاجر کو ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ متاثرہ نے دعویٰ کیا کہ موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے اس کے بیگ سے 7 لاکھ روپے چوری کیے اور فرار ہوگئے۔ جب اس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے اس پر گولی چلا دی۔ اس واقعہ پر کہرام مچ گیا۔ علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ڈائمنڈ ہاربر ڈسٹرکٹ پولیس ہل کر رہ گئی۔ ضلع پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (زونل) متھن کمار ڈے نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تفتیشی افسران نے فائرنگ کا نشانہ بننے والے اور اس کے اہل خانہ سے بات کی۔اس کے بعد پولیس کو دیگر معلومات کا علم ہوا۔ ڈائمنڈ ہاربر پولیس ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ راہول گوسوامی نے بتایا کہ اشوک چنتوئی نے کئی نوکریوں کے متلاشیوں کو نوکری دینے کے نام پر کئی لاکھ روپے لئے۔ چونکہ وہ ملازمتیں فراہم نہیں کر سکتے تھے، نوکری کے متلاشی اشوک چنتوئی پر کافی عرصے سے رقم کی واپسی کے لیے دباو ڈال رہے تھے۔ لیکن وہ رقم واپس نہ کرنے کی وجہ سے تاجر نے ڈکیتی کی جھوٹی کہانی بنا ڈالی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے خود کو گولی مار کر قرض داروں سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس پورے واقعہ پر ضلعی پولیس دنگ رہ گئی۔ 2 ملزمان گرفتار۔

Source: mashrique

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments