معروف ٹی وی اداکار رتوراج سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک موت واقع ہوگئی۔ میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق رتوراج سنگھ کی عمر 59 برس تھی۔ رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق اُن کے ساتھی اور عزیز دوست، اداکار امیت بہل کی جانب سے کی گئی ہے۔ اداکار امیت بہل کا کہنا ہے کہ 20 فروری کی رات 12:30 بجے رتوراج کو دل کا دورہ پڑا، وہ دل میں درد کی شکایت کے سبب زیر علاج تھے۔ اچانک ملنے والی اس بُری خبر نے پوری ٹی وی انڈسٹری کو حیران اور سوگوار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ رتوراج سنگھ کو ٹی وی شو ’بنے گی بات‘ سے بے حد شہرت ملی۔ اس کے علاوہ رتوراج کو ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘، ’تریدیویاں‘، ’دیا اور باتی ہم‘ اور بہت سے دوسرے ٹی وی سوپ سیریلز میں دیکھا گیا تھا۔ وہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ میں بھی نظر آئے تھے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت