بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بتا دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن، بہن شویتا بچن اور اہلیہ ایشوریہ رائے کے درمیان توازن کس طرح برقرار رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی ود کرن کے سیزن 3 کی پہلی قسط میں ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی تھی۔ 2010 میں نشر ہونے والے اس سیزن میں، شو کے میزبان، ہدایت کار کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ آپ اپنی والدہ جیا بچن کی آنکھوں کا تارا ہیں، بہن شویتا کی زندگی ہیں اور اب آپ کی زندگی میں ایک دوسری عورت ہے، تو کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا کہ آپ ان کے درمیان پِس گئے ہیں یا ان کے درمیان سینڈویچ بن گئے ہیں؟ اس سے قبل اداکار کوئی جواب دیتے حسینہ عالم ایشوریہ رائے نے کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے غیر سنجیدہ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہی ایک موقع ہوتا ہے جب والدہ اور بہن ایک طرف ہو جاتی ہیں اور بیوی کو دوسری عورت کہا جاتا ہے۔ دریں اثناء زندگی کی تینوں خواتین کے درمیان سینڈویچ بننے کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ اس کا مکمل کریڈٹ ان خواتین کو جاتا ہے، مجھے اس میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی، یہ دونوں (جیا بچن اور ایشوریہ رائے) تمام معاملات آپس میں بات چیت کرکے حل کرلیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک عورت اپنا گھر چھوڑ کر دوسرے گھر آتی ہے تو اس کے لیے وہ جگہ نئی ہوتی ہے، اسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ باہر کی ہے ایسے میں اس خلا کو جو پُر کرتا ہے وہ اس کی ساس ہی ہوسکتی ہے۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت