Kolkata

جوڑابگان علاقہ میں معمر شخص کا قتل

جوڑابگان علاقہ میں معمر شخص کا قتل

کالی پوجا کی صبح خاص کولکتہ کے جوڑابگان علاقہ میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ کی وجہ سے علاقے میں کافی سنسنی پھیل گئی ہے۔ لاش کو پہلے ہی برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ یہ قتل کیوں کیا گیا ؟ پس پردہ کون ہے؟ پولیس نے یہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے ۔ متوفی کا نام ابھیجیت بنرجی ہے۔ ان کی عمر 52 سال ہے۔ وہ سین لین، کا رہنے والے ہیں۔ وہ پیشے سے ایل آئی سی ایجنٹتھے۔ وہ پانچ منزلہ مکان کے ایک حصے میں اکیلے رہتے تھے۔ دیدی نیچے رہتی تھیں۔ دیدی کے گھر سے روزانہ چائے ابھیجیت بابو کے پاس جاتی تھی۔ آج بھی اس میں فرق نہیں تھا۔ جمعرات کی صبح دیدی کے گھر سے ابھیجیت بابو کے لیے چائے بھیجی گئی۔ اس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ اس کے بعد پچھلے دروازے سے اندر داخل ہونے کے بعد دیکھا کہ ابھیجیت بابو فرش پر پڑے ہیں۔ گھر کے فرش پر خون ہے۔ واقعہ کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments