Kolkata

آئی پی ایل میچوں پر سٹے لگانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

آئی پی ایل میچوں پر سٹے لگانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

کولکاتا4اپریل :کولکتہ پولیس نے شمالی کولکتہ میں لارڈز کیفے سے 4 افراد کو آئی پی ایل میچوں پر سٹے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس نے موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے آئی پی ایل میچوں پر سٹے بازی کی رِنگ چلانے کے الزام میں شمالی کولکتہ کے گریش پارک میں واقع ایک کیفے سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کے نام ماجد، شاداب علی، آدرش نگم اور پربھات جیسوال ہیں۔ ان کی عمریں 27 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ ذرائع سے خفیہ اطلاع ملنے پر انہوں نے جمعرات کو گریش پارک میں وویکانند روڈ پر لارڈز کیفے نامی دکان پر چھاپہ مارا۔ چار افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ وہ مبینہ طور پر چند روز قبل ایڈن گارڈن میں کولکتہ اور حیدرآباد کے میچ کے دوران سٹے بازی کا رِنگ چلا رہے تھے۔ دراصل، پولس نے پوسٹا تھانہ علاقے میں چھاپہ مار کر اس واقعہ میں انیل پوددار اور امیت دامانی نامی دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ مجموعی طور پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments