نئی دہلی، 29 جون : جنتا دل (یونائیٹڈ) نے بہار سے راجیہ سبھا کے رکن سنجے جھا کو پارٹی کا ورکنگ صدر بنایا ہے۔ بہار میں پارٹی کے سینئر لیڈر مسٹر جھا کو ورکنگ صدر بنانے کا فیصلہ ہفتہ کو یہاں پارٹی سربراہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی صدارت میں منعقدہ پارٹی ایگزیکٹو میٹنگ میں کیا گیا۔ پارٹی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’’ مسٹر سنجے جھا کو پارٹی کا قومی ورکنگ صدر بنایا گیا ہے۔ ‘‘ لوک سبھا انتخابات 2024 کے بعد پہلی بار منعقدہ جے ڈی (یو ) کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ میں بہار کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مشن 2025 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسٹر نتیش کمار نے خود مسٹر بجھا کو پارٹی کا ورکنگ صدر بنانے کی تجویز پیش کی جسے میٹنگ میں موجود تمام لیڈروں نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ پارٹی کا قومی ورکنگ صدر بنائے جانے کے بعد مسٹر جھا نے کہا "ہمارے لیڈر اور پارٹی کے قومی صدر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مجھے ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ میں اس کا شکر گزار ہوں۔ مسٹر نتیش کمار نے بہار کو بدل دیا ہے۔ بہار کے لوک سبھا انتخابات میں ہم نے 40 میں سے 30 سیٹیں جیتی ہیں، ہم نے 243 اسمبلی سیٹوں میں سے 177 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مسٹر جھا کو نتیش کمار کا کافی قریب لیڈر مانا جاتا ہے۔ انہوں نے بہار حکومت میں آبی وسائل، اطلاعات اور تعلقات عامہ کے محکمے کے وزیر کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ فروری 2024 میں مسٹر وششٹھ نارائن سنگھ کی موت کے بعد خالی ہوئی اس نشست پر راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اس میٹنگ میں مسٹر نتیش کمار کی پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر للن سنگھ، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی اور دیگر پارٹی لیڈران موجود تھے۔
Source: uni news service
سوائی مادھوپور میں گڈز ٹرین پٹری سے اتری
شہاب الدین کا خاندان آر جے ڈی میں واپس، اسامہ آئندہ الیکشن لڑیں گے
ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 9 افراد زخمی، کئی کی حالت تشویشناک، اپوزیشن نے اٹھائے سوالات
امریکہ نے غیر قانونی طور پر مقیم ہندستانیوں کو باہر نکالا
تلنگانہ:مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا
کاروباری کی پولیس حراست میں موت، حکومت اپوزیشن کے نشانے پر
کیرالہ کے مندر میں آتشبازی کی دکان میں دھماکے سے 154 افراد زخمی
ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 9 افراد زخمی، کئی کی حالت تشویشناک، اپوزیشن نے اٹھائے سوالات
سوائی مادھوپور میں گڈز ٹرین پٹری سے اتری
تلنگانہ:مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا
کاروباری کی پولیس حراست میں موت، حکومت اپوزیشن کے نشانے پر
سہارنپور: معمولی کہا سنی کے بعد بیوی کا قتل
ہم وارانسی کی متاثرہ کی لڑائی میں اس کے ساتھ ہیں: لامبا-پھوگاٹ
وقف ترمیمی بل 2024: جے پی سی کی میٹنگ میں ہنگامہ کا سلسلہ جاری، اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پھر کیا واک آؤٹ