جموں، 29 اکتوبر : سیکورٹی فورسز نے جموں کے اکھنور کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 24 گھنٹے طویل انکائونٹر میں تینوں ملی ٹنٹوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کی وائٹ نائٹ نے منگل کی صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’رات بھر چوبیس گھنٹے نگرانی کے بعد آج صبح طرفین کے درمیان شدید فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں ہماری افواج کو ایک اہم فتح حاصل ہوئی‘۔ انہوں نے کہا: ’ انتھک آپریشنز اور حکمت عملی سے تین دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا: ’اس آپریشن میں جنگ جیسے اسٹورز کی کامیاب بازیابی بھی ہوئی ہے جو خطے میں سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے‘۔ بتادیں کہ اکھنور کے سندر بنی سیکٹر میں بٹل کری جوگون علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پیر کی صبح ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا اور اس دوران پیر کو ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا تھا۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے پیر کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’جموں کے اکھنور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا اور اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔‘ فوج کے مطابق اس انکائونٹر کے دوران فوج کا کتا ’پھن ٹام‘ مارا گیا۔ وائٹ نائٹ کور نے گذشتہ شام ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’ہم اپنے حقیقی ہیرو انڈین آرمی کتا ’پھن ٹام‘ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا: ’جب ہمارے دستے پھنسے ہوئے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رہے تھے تو ’پھن ٹام‘دشمن کی گولی سے شدید زخمی ہوا، ان کی ہمت اور لگن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ جاری آپریشن میں اب تک ایک دہشت گرد کو بے اثر کر دیا گیا ہے اور جنگی سامان کا سٹور برآمد کر لیا گیا ہے‘۔ سیکورٹی فورسز پہلی دفعہ آپریشن کے دوران جدید ترین ٹینک کا استعمال کیا ہے۔
Source: uni news
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام
دارالعلوم دیوبند سے اپیل کی کہ ان مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے جوکانوڑبنانے کا کام کرتے ہیں:مہنت سوامی یشویر مہاراج
یوپی کے نقش قدم پر دہلی، کانوڑ یاترا کے دوران بند ہوں گی گوشت کی دکانیں
تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
بھارت نے افغانستان پر اقوام متحدہ کی قرارداد سے پرہیز کیا
ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں: ٹرمپ
کنٹریکٹ کلر نے قتل کیا... گوپال کھیمکا قتل کیس میں بڑی کامیابی، پولیس نے شوٹر امیش کو گرفتار کر لیا
امریکہ میں ہندستانی کنبہ خوفناک حادثے کا شکار، کار میں جل کر میاں بیوی اور 2 معصوم بچوں کی دردناک موت
سورت ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ! انڈیگو فلائٹ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ