جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے گلوکار، گیت نگار اور مشہور جنوبی کورین بوائے بینڈ بی ٹی ایس گروپ کے رکن جیون جنگ کک المعروف جنگ کک کی سوشل میڈیا پر واپسی سے ان کے پرستار جھوم اٹھے جو انکی واپسی کے شدت سے منتظر تھے۔ گولڈن مکنے کے نام سے مشہور جنگ کک دو روز قبل انسٹاگرام پر اپنے نئے پرسنل اکاؤنٹ کے ذریعے واپس آئے اور صرف 24 گھنٹوں میں ہی انھوں نے سوشل میڈیا کا نیا اکاؤنٹ شروع کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گلوکار جنگ کک کی سوشل میڈیا پر غیرمتوقع واپسی، فالوورز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تخلیق کے کچھ ہی دیر بعد 28 سالہ جیون جنگ کک کے فالوورز کی تعداد لاکھوں سے بڑھ گئی۔ اس تحریر کے وقت ان کے فالوورز کی تعداد 77 لاکھ تھی جو کہ 2025 میں انسٹاگرام کے تیز ترین بڑھنے والے اکاؤنٹ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ دی ڈریمرز جیسے ہٹ سانگ کے گلوکار کی واپسی بی ٹی ایس کی ہنگامہ خیز لائیو اسٹریم کا حصہ ہے، جس میں دیگر ممبران V، RM، جمن اور جے ہوپ بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل ’کے پاپ‘ کے آئیڈل گلوکار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 50 ملین سے زیادہ فالوورز تھے، تاہم انھوں نے مذکورہ بالا اکاؤنٹ فروری 2023 میں ڈیلیٹ کر دیا تھا اور جب انکی دوبارہ واپسی ہوئی ہے تو انکے چاہنے والے دیوانہ وار انھیں فالو کر رہے ہیں۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟