Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

کرائے کے گھر میں بم پھٹنے سے علاقے میں ہلچل

کرائے کے گھر میں بم پھٹنے سے علاقے میں ہلچل راجاہاٹ کے جنوبی نارائن پور علاقے میں دھماکے سے ہلچل مچ گئی۔ گزشتہ شب جنوبی نارائن پور کے سوپاری بگانمیں ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ہے کہ دو افراد نے کچھ دنوں قبل اس مکان کا ایک کمرہ کرایہ پر لیا تھا۔ گزشتہ رات ان میں سے ایک شخص اس کمرے میں ایک سفید بیگ لے کر آیا۔ بیگ رکھ کر باہر نکلنے کے چند منٹوں کے اندر ہی دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے اس لمحے کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔ اس واقعے میں ایک شخص کو حراست میں لے کر پولیس نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد موقع پر بڑی تعداد میں سوتی (بارودی) بم پڑے ہوئے پائے گئے۔ کیا پہلے سے اس کمرے میں بم ذخیرہ کیے گئے تھے، اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس مکان کے دیگر کرایہ داروں کا قیاس ہے کہ سفید بیگ میں بھی بم لایا گیا ہو گا۔ اس واقعے سے وہ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔. معلوم ہوا کہ 2-3 دن قبل ایک دلال کے ذریعے 2 افراد نے وہ کمرہ کرایہ پر لیا تھا۔ انہوں نے مالک کو بتایا کہ وہ صرف رات کو آ کر رہیں گے۔ اس مکان میں دیگر کرایہ دار بھی ہیں۔ کل انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص ہاتھ میں سفید بیگ لیے کمرے میں داخل ہو رہا ہے۔ تھوڑی دیر میں بیگ رکھ کر وہ باہر نکل آیا۔ اس کے 5-7 منٹ بعد ہی دھماکے سے مکان لرز اٹھا۔ دھماکے کی شدت سے مکان کی دیواریں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ دو کمرے بڑے پیمانے پر تباہ ہو گئے۔ جس کمرے میں دھماکہ ہوا، اس کے پاس والے کمرے میں ایک شخص تھا۔ وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

9 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments