Kolkata

مشرقی کولکتہ کے آنند پور میں نہر سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

مشرقی کولکتہ کے آنند پور میں نہر سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

کولکاتا7جولائی :پولیس نے کولکتہ کے آنند پور نہر سے ایک معمر شخص کی لاش برآمد کی ہے۔ 58 سالہ شخص کا نام سنت ہلدر ہے۔ وہ مشرقی راجا پور، کولکتہ کا رہنے والا ہے۔بوڑھے کے اہل خانہ کے مطابق پیر سے اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا۔ ایک مقامی رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو نہر میں گرتے دیکھا ہے۔ منگل کی صبح پولیس نے نہر کے علاقے میں تلاشی لی اور بوڑھے کے چپل، شیشے اور دیسی شراب کی بوتل برآمد کی۔ تاہم ابتدائی طور پر بوڑھے کا پتہ نہیں چل سکا۔بعد ازاں نہر کے پانی میں ایک لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی۔ اہل خانہ نے معمر شخص کی لاش کی شناخت کی۔ آنند پور پولس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ بوڑھے کی موت کیسے ہوئی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments