Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ڈیلیٹ ہوئے ووٹروں نے کولکاتا میں ریلی نکالی

Admin
By Admin
Sep 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

TYPHOON SAUDEL KE BAAD NINGDE MEIN ZABARDAST BAARISH, SADKEIN DOOBI

ڈیلیٹ ہوئے ووٹروں نے کولکاتا میں ریلی نکالی
ڈیلیٹ ہوئے ووٹروں نے کولکاتا میں ریلی نکالی — September 03, 2026
ڈیلیٹ ہوئے ووٹروں نے کولکاتا میں ریلی نکالی
بنگال کی ووٹر لسٹ سے ایک کروڑ لوگوں کے نام ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں ۔ ان میں 32لاکھ ایسے ووٹر ہیں جن کے نام یا دیگر چیزوں میں اسپیلنگ کی غلطی تھی۔ انہیں بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا اور اس پر جامع طریقے سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ایسے ہی سینکڑوں لوگوں نے کولکاتا میں ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ان لوگوں نے بارش کی بھی پرواہ نہیں کی اور جلوس لے کر سڑک پر نکل گئے۔ریلی میں شامل سبھی لوگوں نے ٹریبونل میں درخواست دی ہوئی ہے لیکن اس پر سماعت نہیں ہورہی ہے۔یہ ریلی مولا علی سے ہوکر اسپلینیڈ پہنچی ۔ بعد میں چھ لوگوں کے ایک وفد نے اپنی مانگ کو لے کر ہائی کورٹ چیف جسٹس کے پاس پہنچا۔وہاں رجسٹرار جنرل کو میمورنڈم دیا گیا۔ سوگت رائے اس وفد کی نمائندگی کر رہے تھے۔ کولکاتا اور ہوڑہ میں ڈیلیٹیڈ ووٹروں کی سماعت کے بارے میں بھی کہا۔ ووٹر لسٹ سے نام خارج کرنا جس طرح افسوسناک ہے اسی طرح اس سے انسانی وقار کو ٹھیس پہنچایا گیا ہے۔سیاسی لیڈروں نے اسے لے کر ایک نریٹیو سیٹ کیا ہے۔جس طرح سے آپ ہندوستانی ہیں اسی طرح میں بھی ہندوستانی ہوں لیکن لوگ شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔لیکن ایس آئی آر کی وجہ سے میرا نام ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔کورٹ بھی اس پر کوئی توجہ نہیں دی رہے ہیں۔ جیسے ڈیلیٹیڈ ووٹروں کو بھلا دیا گیا ہو۔سنگرامی گن منچ کی جانب سے یہ ریلی نکالی گئی تھی۔ جس میں ہوڑہ ، کولکاتا اور شمالی چوبیس پرگنہ کے لوگ شامل تھے۔ان لوگوں کے لئے سرکاری مراعات بند کر دی گئی ہیں۔ویلفیئر اسکیم نہیں مل رہی ہے۔

ڈیلیٹ ہوئے ووٹروں نے کولکاتا میں ریلی نکالی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn