Bengal

دالکھولہ جل رہا ہے، اسکول کے سامنے نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام، مکینوں نے ملزم کی دکان کو آگ لگا دی

دالکھولہ جل رہا ہے، اسکول کے سامنے نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام، مکینوں نے ملزم کی دکان کو آگ لگا دی

دالکھولا7جولائی : طالبہ پر اسکول کے سامنے چھیڑ چھاڑ کا الزام۔ جس کی وجہ سے دالکھولہ کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ سیکیورٹی گارڈ پر پانچویں جماعت کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کا الزام۔ اس واقعہ پر مشتعل ہجوم نے تھانے کا گھیراو کرلیا۔ مشتعل ہجوم نے ملزم کی دکان کو آگ لگا دی۔یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا۔ الزام ہے کہ اسکول کے ایک سیکورٹی گارڈ نے اسکول کے سامنے پانچویں جماعت کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کی۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔ والدین نے اسکول پرنسپل کا گھیراو کرکے احتجاج شروع کردیا۔ جس کے بعد مشتعل مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے نہ صرف اسکول بلکہ تھانے کا گھیراو کیا۔ اسی دوران ملزم کی دکان کو آگ لگا دی گئی۔ پوری دکان جل رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں اس کی دکان میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مقامی لوگوں کا ایک ہی سوال ہے کہ ایسا واقعہ کیوں پیش آیا؟ جن کے ہاتھ میں بچوں کی حفاظت ہے وہ ایسے واقعات میں کیوں ملوث ہو رہے ہیں؟ یہاں تک کہ اسکول انتظامیہ نے بھی کوئی بیان نہیں دیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments