Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

کورٹ نے ممتا بنرجی کے اسٹیج کی تخریب کاری کے معاملے میں پولس سے رپورٹ طلب کر لی

کورٹ نے ممتا بنرجی کے اسٹیج کی تخریب کاری کے معاملے میں پولس سے رپورٹ طلب کر لی کلکتہ ہائی کورٹ نے 21 جولائی کے جلسے سے قبل کلی گھاٹ ترنمول کانگریس کے اسٹیج کی تخریب کاری کے معاملے میں پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جسٹس سو¿گت بھٹاچاریہ نے ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کہ عدالت کی ہدایات کے باوجود یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔ عدالت نے اس واقعے کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے پولیس سے ایک گھنٹے کے اندر اپنے اقدامات کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ، جوائنٹ کمشنر آف پولیس کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔کلکتہ ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد کلی گھاٹ ترنمول نے کیتھیڈرل روڈ پر برلا پلینٹیریم کے سامنے 21 جولائی کا اسٹیج بنایا تھا۔پیر کی رات دیر گئے نامعلوم افراد نے اس اسٹیج پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔اسٹیج کے ساتھ بجلی اور مائیک کی لائنیں بھی کاٹ دی گئیں اور پوسٹرز بینرز پھاڑ دیے گئے۔واقعے کی خبر ملتے ہی وہ آدھی رات کو موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے 60-65 غنڈوں نے یہ کارروائی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو جلسے میں آنے سے روکا جا رہا ہے اور شہید خاندانوں کو پولیس ڈرا رہی ہے۔انہوں نے عدالت میں جانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے، ورنہ پولیس اور حکومت کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ترنمول کے وکیل آرک ناگ نے منگل کو جسٹس سو¿گت بھٹاچاریہ کی عدالت میں بتایا کہ انہوں نے پیر کی رات ہی چیف جسٹس تپوبرت چکرورتی کو ای میل کے ذریعے اس واقعے سے آگاہ کر دیا تھا۔عدالت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس سے وضاحت طلب کی ہے اور آنے والے گھنٹوں میں اس کی مزید سماعت متوقع ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

9 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments