Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے بھوانی پور میں ترنگا یاترا کی تیاری شروع کی

وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری اپنے اسمبلی حلقے بھوانی پور میں ترنگا یاترا کرنے والے ہیں۔ سب کچھ ٹھیک رہا تو آئندہ جمعہ کی سہ پہر بھوانی پور اسمبلی علاقے کے وسیع حصے میں یہ جلوس نکالا جائے گا۔ قومی پرچم ہاتھ میں لیے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اس پروگرام کو لے کر پہلے ہی سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کو اس جلوس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ تاہم حالیہ واقعات کے پیش نظر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وزیر اعلیٰ کا پروگرام اور راستہ ابھی تک عوام کے سامنے نہیں بتایا گیا ہے۔

حال ہی میں دلی میں نیٹ امتحان کے پیپر لیک کے واقعے کو لے کر جو تحریک شروع ہوئی تھی، اس میں وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سمیت بی جے پی رہنماو¿ں کے خلاف نازیبا تبصرے کیے گئے تھے، جیسا کہ الزام ہے۔ اس کے احتجاج میں گزشتہ ہفتے کلکتہ شہر میں قومی پرچم ہاتھ میں لیے بی جے پی رہنماو¿ں نے جلوس نکالا۔ اب خود اپنے اسمبلی حلقے میں اسی طرح کا جلوس کرنے جا رہے ہیں شبھیندو۔

بھوانی پور کے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد محض ڈھائی مہینوں میں شبھیندو نے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی تھی۔ تاہم ایم ایل اے بننے کے بعد ابھی تک بھوانی پور میں ان کا کوئی بڑا سیاسی پروگرام نظر نہیں آیا تھا۔ آئندہ جمعہ کو شبھیندو کے اس جلوس کو لے کر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔

بھوانی پور نہ صرف شبھیندو کا اسمبلی حلقہ ہے، بلکہ طویل عرصے سے یہ حلقہ ترنمول رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سیاسی گڑھ رہا ہے۔ ان کی رہائش گاہ بھی اسی اسمبلی حلقے میں واقع ہے۔ حال ہی میں دلی میں طلبہ کے نام پر نوجوان نسل کی جو تحریک شروع ہوئی تھی، اس میں ممتا نے کھل کر حمایت کا اظہار کیا تھا۔ یہاں تک کہ دلی جا کر اس تحریک میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔ اگرچہ اس وقت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر نے استعفیٰ دے دیا اور طلبہ کے تمام مطالبات حکومت نے مان لینے کی وجہ سے تحریک ماند پڑ گئی، چنانچہ دلی جانا ممکن نہیں ہو پایا۔

سیاسی حلقوں کے ایک طبقے کے مطابق، ممتا کے اس سیاسی موقف کے جواب میں ہی شبھیندو بھوانی پور میں جلوس کے ذریعے اپنی سیاسی موجودگی کا احساس دلانا چاہتے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn