Entertainment

بیٹنگ ایپس پروموشن کیس،اداکار وجے دیورکونڈاسے ای ڈی کی پوچھ گچھ

بیٹنگ ایپس پروموشن کیس،اداکار وجے دیورکونڈاسے ای ڈی کی پوچھ گچھ

حیدرآباد، 6 اگست :) تلگو ریاستوں میں ہلچل مچانے والے بیٹنگ ایپس پروموشن کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ اس کیس میں پہلے ہی کئی افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور اب ای ڈی نے اداکار وجے دیورکونڈا کو طلب کیا تھا۔ نوٹس کے مطابق وجے دیورکونڈا بدھ کے روز ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے، جہاں ان سے بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے سلسلے میں مبینہ منی لانڈرنگ کے پہلو پر سوالات کیے گیے ۔ ذرائع کے مطابق، ای ڈی حکام ان سے یہ بھی جانچ کر رہے ہیں کہ ان پروموشن کے عوض انہیں کتنی فیس اور کمیشن موصول ہوئے۔ اسی کیس میں اداکار دگوباتی رانا کو 11 اگست اور اداکارہ منچو لکشمی کو 13 اگست کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments