Entertainment

بروس ولس کا دماغ ان کا ساتھ نہیں دے رہا، اہلیہ کا جذباتی پیغام

بروس ولس کا دماغ ان کا ساتھ نہیں دے رہا، اہلیہ کا جذباتی پیغام

ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو بروس ولس کی اہلیہ ایما ہیمنگ نے شوہر کی ڈیمینشیا (نسیان) کی بیماری سے نبرد آزما ہونے سے متعلق تازہ ترین صورتحال شیئر کی اور کہا کہ بروس کا دماغ انکا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ 70 سالہ بروس ولس گزشتہ تین برسوں سے فرنٹ ٹیمپرل ڈیمنشیا میں مبتلا ہیں۔ جو ایک شاذ و نادر ہونے والی بیماری کی قسم ہے اور بدقسمتی سے اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران ایما ہیمنگ نے انکشاف کیا کہ اگرچہ بروس ولس جسمانی طور پر اب بھی صحت مند ہیں، لیکن ان کی بات چیت کرنے کی صلاحیت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بروس اب بھی بہت متحرک ہیں اور مجموعی طور پر انکی صحت بہت اچھی ہے۔ لیکن انکا دماغ مکمل طور پر ساتھ نہیں دے رہا۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے بروس کے خاندان نے پہلی بار 2023 میں ان کی فرنٹ ٹیمپرل ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ یہ بیماری انسانی رویے، شخصیت اور زبان کو متاثر کرتی ہے۔ بروس کے لیے سب سے بڑی مشکل گفتگو نہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہمنگ ویلس نے بتایا کہ خاندان کو ان سے بات چیت کے لیے مختلف طریقے اپنانے پڑتے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments