بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے بنگلادیشی فحش فلموں کی اداکارہ سے تعلقات کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اُن کا گرفتار بنگلادیشی اداکارہ ریا اروندا بارڈے سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر لگ رہے الزامات جھوٹے ہیں، میں زیر گردش خبروں کے باعث میں بہت پریشان ہوں۔ گزشتہ دنوں بنگلادیشی فحش فلموں کی اداکارہ کو ریاست مہاراشٹرا کے الہاس نگر سے جعلی دستاویزات کے استعمال اور غیر قانونی طور پر بھارت میں رہنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ حکام کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے ریا اروندا بارڈے راج کندار پروڈکشنز کے مختلف پروجیکٹس پر کام کررہی ہے۔ راج کندرا نے زیر گردش خبروں اور مضامین کی تردید کی اور کہا کہ الزامات جھوٹے ہیں، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایک غیر قانونی تارک وطن میرے لیے کام کررہی ہے، میں صاف الفاظ میں بتادوں کہ میں اس سے کبھی ملا ہوں، نہ ہی ایسی کسی کمپنی کا مالک ہوں، جس کے لیے اس خاتون نے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیاد دعوے میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، میڈیا سنسنی خیزی کےلیے میرا نام استعمال کررہا ہے، میں اس نوعیت کے جھوٹے الزامات برداشت نہیں کروں گا، ان الزامات پر قانونی کارروائی کے اقدامات کررہا ہوں۔ راج کندرا کے وکیل پرشانت پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی کچھ جعلی رپورٹس میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی گرفتاری کو میرے موکل کے پروڈکشن ہاؤس سے جوڑا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات گمراہ کن ہیں، جان بوجھ کر میرے موکل کو تنازع میں گھسیٹا جارہا ہے، راج کندرا اور شلپا شیٹی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، ہم سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ کرنے والے ہیں۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت